ReadyNOVA



ReadyNOVA ناردرن ورجینیا ایمرجنسی ریسپانس سسٹم ReadyNOVA پروجیکٹ

ناردرن ورجینیا ایمرجنسی ریسپانس سسٹم ReadyNOVA پروجیکٹ

ReadyNOVA شمالی ورجینیا میٹروپولیٹین علاقہ کے رہائشیوں، کاروباری اداروں، اور مذہبی اداروں کے لیے ایک سادہ، آن لائن، مرحلہ وار تیاری کا منصوبہ سازی ٹول ہے۔ ReadyNOVA صارفین کو بنیادی اور قبول شدہ ہنگامی بندوبست کے طرزعمل پر عمل کرتے ہوئے ہنگامی منصوبے تشکیل دینے کی رہنمائی کرتا ہے۔ ReadyNOVA کاوش کا مقصد ہنگامی منصوبہ بندی کے تعلق سے شہریوں، کمیونٹی اورکاروبار کی واقفیت میں اضافہ کرنا اور کمیونٹی میں سکڑنے یا سمٹنے کی حالت پیدا کرنا ہے۔

ReadyNOVA کا تصور علاقہ کی ہنگامی نظم ونسق کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ 2009 میں تشکیل دیا گیا تھا۔ ReadyNOVA پروجیکٹ قومی دارالحکومت علاقہ (NCR) کے شمالی ورجینیا میں واقع ایک غیر منافع بخش ادارہ ناردرن ورجینیا ایمرجنسی ریسپانس سسٹم (NVERS) کے ذریعہ تعاون کردہ ہے۔ NVERS روزمرّہ کی ہنگامی صورتوں میں اور بڑے پیمانے پر واقع ہونے والے حادثات کے دوران، پورے دائرہ کار اور نظم و ضبط کی حدود میں مربوط تیاری، ردعمل، تخفیف، اور بحالی کے علاقائی طریقۂ کار کی حمایت کرتا ہے۔ NVERS کی کاوشیں حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی، ترجیحات کی ترتیب بندی، معلومات کا اشتراک، تربیت، مشقوں اور آلات کے حصول پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ اس پروجیکٹ کی مالی امداد ایک امریکی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی اربن ایریا سیکیورٹی انیشیئٹیو(UASI) کی گرانٹ کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ NVERS کے متعلق مزید معلوم کرنے کے لیے، https://www.nvers.org پر ویب سائٹ پر جائیں۔

NVERS