ReadyNOVA



خاندان یہ استعمال میں آّسان رہنما آپ کے کو کسی بھی آفات کے تعلق سےخاندانتیاری کرنے کی طرف پہلا قدم ہے

خاندان اپنے خاندان کی مستعدی کے منصوبہ کی تیاری

آغاز کرنے سے پہلے ضروری معلومات کو اکھٹا کرنے پر غور کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خاندان کا ہنگامی منصوبہ ممکنہ حد تک مکمل ہے۔ اس معلومات میں اہم مقامات کے نام، پتے اور رابطہ کی معلومات شامل ہے، جیسے کہ: اسکول، کام کی جگہیں، مقامی اور شہر سے باہر کے دوبارہ ملاقات کے مقامت، ڈاکٹرز، ماہر امراض، جانوروں کے طبیب اور طبی خدمات کے فراہم کنندگان۔

آپ کے5کو مکمل کرنے کے لئےخاندان کی مستعدی کا منصوبہمراحل پائے جاتے ہیں

آپ کی رازداری اہم ہے! سیکورٹی وجوہات کی بنا پر، آپ کے موجودہ سیشن کے دوران داخل کردہ ڈيٹا محفوظ نہیں کیا جائے گا۔ اگر آپ کو اپنے منصوبہ پر کام کو روکنے کی ضرورت ہو تو، براہِ کرم اپنے کام کو محفوظ کرنا یقینی بنائیں۔

اپنا منصوبہ شروع کریں

آپ کی مستعدی کا منصوبہ



مرحلہ 1 رابطہ میں رہنے کا منصوبہ

بنیادی رہائش
بنیادی رہائش گاہ پر خاندان کے لوگ یا مکین
بنیادی رہائش گاہ میں رہنے والے پالتو جانور یا سروس (خدمات انجام دینے والے) جانور
اہم رابطے
مواصلت کا منصوبہ رکھنا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ خاندان اور دوست یہ بات جان سکیں کہ وہ کسی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور اس کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ کیسے رابطہ کریں۔
خدمت فراہم کنندگان

مرحلہ 2 ہنگامی رابطہ کی معلومات

مقامی ہنگامی اور بیمہ رابطے

مرحلہ 3 ملاقات اور پناہ حاصل کرنے کے لئے منصوبہ

ہنگامی صورتحال کے واقع ہونے کی صورت میں آپ کو ملنے کے دو مقامات کا تعین کرنے کی ضرورت ہوگی، جبکہ خاندان مختلف مقامات پر ہوں- ایک ملنے کی مقامی جگہ جو ایسے واقعات جیسے آگ لگنا، یا مقامی طوفان کے لئے ہوں، جبکہ دوسرا مقام شہر سے باہر کا ہو، جبکہ آفت کسی علاقائی سطح کی ہوں۔
مقامی طور پر ملنے کی جگہ (پڑوس یا مقامی دکان میں)
شہر سے باہر والی ملنے کی جگہ (کسی دوست یا خاندانی دوست کا مکان)
اطراف کی یا علاقائی آفت کی صورت میں، آپ کسی پناہ گاہ میں جا سکتے ہیں۔ مختلف علاقوں میں مختلف طریقے ہیں، جس کے ذریعہ مقامی رہائشیوں کو پناہ گاہ کے مقامات سے متعلق اطلاع دی جاتی ہے۔ آپ کے علاقہ میں موجود پناہ گاہوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اپنے مقامی ہنگامی نظم و نسق کی ویب سائٹ کا دورہ کریں۔ اس فہرست منصوبہ ساز کے آخر میں واقع مدد گار لِنکس کی ایک فہرست موجود ہے۔

مرحلہ 4 بقا کی ایک کِٹ بنائیں

اگر آفات والا واقعہ آپ کے علاقہ میں واقع ہوا ہے، تو فیڈرل ایمرجنسی مینیجمینٹ ایجنسی (FEMA) اس بات کی سفارش کرتی ہے کہ تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ کم از کم تین دنوں کے لیے اپنے گھر میں پناہ لینے کے لیے تیار رہیں۔ درج ذیل اہم نکات کی فہرست آپ کے خاندان کے لیے بقا کی ایک کِٹ تیار کرنے کے لیے ایک رہنماء ہے۔ اگر آپ کو انخلاء کرنے کی ضرورت ہو، تو ہم آپ کو اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے بچ نکلنے کے لئے درکار اشیا ایک ایسے برتن میں رکھیں، جس میں پہیے ہوں یا پیٹھ پر اٹھائے جانے والے بستہ میں رکھیں تاکہ آپ کے ہاتھ خالی رہیں
کِٹ میں شامل کرنے کے بعد ذیل کی اشیا کی جانچ کریں
Download List
یاد رکھیں کہ خراب ہونے والی اشیاء جیسے پانی، غذا اور پیٹریوں کے لیے، تازہ ترین سربراہی کرتے ہوئے ان چیزوں کو باقاعدگی سے سال میں ایک یا دو مرتبہ تبدیل کرتے رہیں۔ اپنی بقا کی کِٹ کی بحالی کے طریقہ کار اور اس کے ذخیرہ کی جگہ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Ready.gov ویب سائٹ پر جائیں۔

مرحلہ 5 اشتراک، مشق، تربیت اور جائزہ کا منصوبہ

اشتراک کریں
آپ کے خاندان کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد، براہِ کرم اس کی متعدد نقول پرنٹ کریں اور ان کو اہم جگہوں، جیسے کہ کام کی جگہ، گھر پر، یا کسی رشتہ دار یا قابل اعتماد دوست کے پاس رکھیں۔ اضافی طور پر، مواصلت کے پرچہ کی ایک نقل کو اپنے بچہ کے اسکول بستہ میں شامل کرنا چاہیے تاکہ اسکول کے اوقات میں ہنگامی صورت واقع ہونے پر کام آ سکے۔
مشق کریں
ایک خاندان کے طور پر منصوبہ کی مشق کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچہ کو یہ بات معلوم ہو کہ مدد کے لئے کیا کریں، کہاں جائیں اور کس کو پکاریں۔ اگر آپ یا خاندان کا کوئی فرد کسی معذوری کا شکار ہے اور وہ ذاتی دیکھ بھال کے معاون کی خدمات استعمال کرتے ہیں تو اس نگہداشت فراہم کنندہ کو اس عملی مشق میں شامل کرنے کو یقینی بنائیں اپنے منصوبہ کی کم از کم سال میں ایک مرتبہ مختلف اوقات میں اور مختلف موسمی حالتوں میں مشق کریں۔
تربیت اور جائزہ کی تاریخیں
جائزہ کی تاریخیں
مشورہ: کیلنڈر کی ان تاریخوں پر نشان لگانے کو یقینی بنائیں، تاکہ آپ کو آئندہ آنے والی تربیت اور جائزہ کی تاریخوں کی یادہانی ہو سکے۔

محفوظ کریں اور ڈاؤن لوڈ کریں

اوپری حصّوں کو مکمل کرنے کے بعد، اپنے منصوبہ ساز کو محفوظ کریں اور ڈاؤن لوڈ کریں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے کام کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ آپ کی معلومات سرور پر محفوظ نہیں کی جائے گی۔ اس کے بجائے، آپ ایک PDF ڈاؤن لوڈ کریں گے، جس میں آپ کی تمام معلومات شامل ہونگی۔ آپ کسی بھی وقت واپس لوٹ سکتے ہیں اور معلومات مں تبدیلی کرنے کے لئے PDF اپ لوڈ کر سکتے ہیں یا اپنے منصوبہ ساز کی تکمیل مکمل کر سکتے ہیں۔

مشورہ: اپنے منصوبہ کی ایک نقل کی پرنٹ نکالنے اوراپنے پلان کو اپنی کِٹ یا کسی محفوظ مقام پر ذخیرہ کرنے کے لئے فلیش ڈرائیو میں محفوظ کرنے کو یقینی بنائیں

اس کے بعد وسائل صفحہ پر جائیں